وادی تیراہ میں مارے گئے 25 دہشتگردوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سکیورٹی فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں