مشیروں اور معاونین خصوصی سے اثاثوں، شہریت اور وفاداری کا سرٹیفکیٹ طلب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کی ہدایت پر مشیروں اور معاونین خصوصی سےاثاثوں،شہریت اوروفاداری کا سرٹیفکیٹ طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کےمطابق کابینہ ڈویژن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا گیا، مشیراورمعاون خصوصی پاکستان سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن مشیراورمعاون خصوصی پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنے کے پابند ہوں گے، مشیراورمعاون خصوصی حکومتی امور میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکرکام کریں گے، مشیراورمعاون خصوصی حکومتی معاملات کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے،

کابینہ ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات اور سرٹیفیکیٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں