پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں بارے کوئی بات نہیں ہوئی: جے یو آئی ف

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سینیٹ کی نشستوں کے ایشو پر مرکزی ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کی نشستوں کا موضوع کبھی زیر بحث ہی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیبل سٹوریز کے ذریعے پارٹیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں، گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے، ہمارے اور پی ٹی آئی کے مابین پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔

اسلم غوری کامزید کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو زمین پر بیٹھ آسمان پر تھوکنے کی عادت ختم کرنی پڑے گی، فیصل کریم کنڈی اپنے سیاسی قد کاٹھ سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر صاحب صدر پاکستان سے کم از کم بات کرنے کا سلیقہ سیکھ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں