درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھرکوئلے پرمنتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھرکوئلے پرمنتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ مطابق درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھرکوئلے پرمنتقل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن کریں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی اورمالیاتی تجزیہ پیش کرے گی، تھر سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کیلئےلاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ معلوماتی سٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت کو سفارشات اور عملدرآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں