کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے: چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: (دنیا نیوز) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم تاحال برقرار ہے، شہر قائد میں 150 سے 200 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم ابھی بدین، تھرپارکر کے نزدیک ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پیر سے اب تک گلشن حدید میں 122 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، جمعرات کی شام سے جمعہ کی دوپہر تک بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں