بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ تقریب، وزیر تجارت نے افتتاح کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچ تقریب، وزیر تجارت جام کمال خان نے افتتاح کیا۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کی مقامی ہوٹل میں سافٹ لانچ تقریب ہوئی، وزیر تجارت جام کمال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، وزیر تجارت جام کمال خان نے باضابطہ طور پر آئیڈیاز2024 کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ نمائش کو 24 سال کے عرصے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اہمیت حاصل ہوتی جارہی ہے، نمائش میں اندرون و بیرون ملک سے دفاعی صنعتوں کی شرکت کا منتظر ہوں۔

ڈی جی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن نے کہا کہ نمائش کا 12 واں ایڈیشن 19 سے 22 نومبر 2024 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے، آئیڈیاز کے ہر ایڈیشن میں شریک ممالک کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2000ء میں 65 ممالک نے شرکت کی تھی جبکہ آخری دو ایڈیشنز میں یہ تعداد 530 تک پہنچ چکی ہے۔

تقریب میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکرٹریز، سفارتکاروں، سینئر سول و ملٹری حکام، تاجر رہنماؤں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں