افغان طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت کھیل کے حکام نے ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیر شرعی سمجھتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حکم وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں افغانستان کی پولیس نے مکس مارشل آرٹس کی اسلامی یا شرعی قوانین کے حوالے سے تحقیقات کے بعد جاری کیا ہے۔

کھیلوں کے عہدیداروں نے کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کھیل میں شرعی حوالے سے مسائل ہیں اور اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں