ترکیہ سے تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاسی سے الواداعی ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیرخزانہ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت کے آئینہ دار ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں