وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ :(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

اجلاس میں وزیردفاع،وزیرداخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،صوبائی وزراءاوردیگراعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ ،صوبائی کابینہ ،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں