چوہنگ : ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات سمگل کرنے والا گرفتار

چوہنگ : ڈرون کے ذریعے سرحد  پار منشیات سمگل کرنے والا گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی فاروق اصغراعوان نے کہا ملزم بابرشریف سے مختلف قسم کی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ادھر مغلپورہ پولیس نے منشیات فروش ذاکر حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں