دو جواں سالہ بہنیں گھر سے مبینہ طور پر اغواء

دو جواں سالہ بہنیں گھر  سے مبینہ طور پر اغواء

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو جواں سالہ بہنوں کو گھر سے مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے احسان ٹاؤن میں ساجدہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

اس کی دو بیٹیاں اریبہ اور مہک گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران ملزمان توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیٹیوں کو مبینہ طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں