چار سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مقدمہ درج

چار سالہ بچی کے اغواء کی کوشش  ناکام بنا دی گئی، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چار سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بتایا جاتا ہے کہ نواحی وی آئی پی ٹاؤن سے دو اشخاص نے گلی میں کھیلتی 4سالہ بچی ام فاریہ کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی۔۔۔

تاہم اہل محلہ نے دیکھ لیا جنہیں آتا ہوا دیکھ کر ملزمان اسے موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں