پتوکی:سرکس ،جھولوں سے این او سی کا ٹیکس لینے والے بلدیہ ملازمین پر تشدد

 پتوکی:سرکس ،جھولوں سے این او سی کا  ٹیکس لینے والے بلدیہ ملازمین پر تشدد

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی میں عرس بابا عباس شاہؒ پر سرکس اور جھولوں کے منیجرز نے این او سی کا ٹیکس لینے والے بلدیہ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رائے عمر فاروق نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا عملہ میونسپل کمیٹی عرس بابا عباس شاہؒ پر نصب سرکس اور جھولوں سے ٹیکس وصولی این او سی وغیرہ چیک کیا تو محمدطاہر جاوید، محمدبابر اور قاسم چوہان نے عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں