ٹریفک حادثے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں اکرم اور رحمت اللہ نامی دو افراد کار کا ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والے منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا تھا جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔