شہرسے 4افرادکی لاشیں برآمد

شہرسے 4افرادکی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ ، نواں کوٹ ، گلبرگ اور فیکٹری ایریا لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ ، نواں کوٹ ، گلبرگ اور فیکٹری ایریا لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،70 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ،شناخت فواد ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ، ایدھی ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ گندا نالہ سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ فیکٹری ایریا ، کریسچن قبرستان کے قریب سے 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔ نواں کوٹ ، بے ہوشی حالت میں ملنے والی 22 سالہ نامعلوم لڑکی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں