چچا نے 5 سالہ خصوصی بچی کوڑے پر پھینک دی،بچا لی گئی

 چچا نے 5 سالہ خصوصی بچی  کوڑے پر پھینک دی،بچا لی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر) ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر سے 5 سالہ خصوصی بچی کی جان بچا لی۔

 چچا نے بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینکا ، گجرات کے علاقے صدر سے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی کہ نامعلوم شخص بچی کو بوری میں بند کر کے فیکٹری کے باہر پھینک گیا ہے ، بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اور زخمی حالت میں بھی ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق والدین بچی کو ساتھ رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں ،بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں