16 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ذیشان کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف لڑکی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے ذیشان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔علاوہ ازیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 10 مردو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں