جڑانوالہ :جعلی نکا ح کے نا م پر شہر ی سے لا کھو ں رو پے کا فرا ڈ

جڑانوالہ :جعلی نکا ح کے نا م پر  شہر ی سے لا کھو ں رو پے کا فرا ڈ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جعلی نکا ح کے نا م پر شہر ی سے لا کھو ں رو پے کا فرا ڈ، متاثرہ شخص داد رسی کیلئے سی پی او آ فس فیصل آ با د پہنچ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق محلہ منیر آ باد گلی نمبر 8کے رہائشی شیخ عثما ن غنی نے سی پی او فیصل آ با د کو در خواست گزا ر تے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ وہ رنڈوااور6 بچو ں کا با پ ہے ، میرا دوسری شا دی کیلئے نواحی گاؤں 534گ ب سیم کوارٹر کی رہا ئشی فیملی مہوش، شبیر، را شد، شا ہد وغیرہ سے رابطہ ہوا اور انہوں نے شا دی کیلئے با را ت و دیگر اخرا جا ت کی مد میں مجھ سے 4لا کھ رو پے لئے تاہم رسمی نکا ح کی تقریب ہو ئی اور رخصتی کے وقت اچا نک مر گ کا بہا نہ بنا کر پو ری پا رٹی موقع سے فرار ہو گئی ،میری داد رسی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں