نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت آصف زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے جبکہ وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب تقریب حلف برداری کےانتظامات مکمل کر لیے ہیں، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں