مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم، حکومت کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی، سید خورشید احمد شاہ اس کمیٹی کے سربراہ جبکہ اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم لانے کےلیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج ہوگی، دونوں جماعتوں کے رہنما آج قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لانے کےلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں