پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے؟ کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟۔

درخواست گزار نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کر رہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟۔

خاتون درخواست گزار نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ میں نے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں، سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں