کیش کم ہونے پر بینک کیشئر نے خودکشی کرلی
بہاولپور: (دنیا نیوز) جمال پور میں کیش کم ہونے پر بینک کے کیشئر نے خودکشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جمال پور کے بینک میں پیش آیا، کیش کی گنتی میں کیش کم ہوا تو کیشئر نے خود کو گولی مار لی۔
بینک کے سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ 42 سالا نوید اختر اڈہ عنائتی کا رہائشی تھا، سکیورٹی گارڈ شام کو کیش کی گنتی کے وقت اپنا پسٹل کیشئر کو جمع کراتا تھا۔