آسٹریلیا کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اور سپینسر جانسن شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ٹی 20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سکواڈ کے کچھ اراکین ٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی 20 سیریز مس کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں