ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل پہلی بار افغانستان اے کے نام

الامارات: (دنیا نیوز) ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان اے ٹیم نے سری لنکا اے ٹیم 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

افغانستان اے ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صدیق اللہ اتل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کریم جنت نے 33 ، درویش رسولی نے 24 اور محمد اسحاق نے 16 رنز بنائے۔

قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے سہان آرا چیگے 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، افغانستان اے کے بلال سمیع نے 3 اور غضنفر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں