سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، بابر اے کیٹیگری میں برقرار، شاہین کی تنزلی، فخر ڈراپ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے 25 کرکٹرز کو 25-2024 بین الاقوامی کرکٹ سیزن کے لیے کنٹریکٹ دیا ہے، پہلی بار پانچ ایمرجنگ کرکٹرز خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے شان مسعود کی بی کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے اور نعمان علی کی سی کیٹیگری میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پی سی بی کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ فخرزمان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

عبداللہ شفیق، شاداب خان ، ابرار احمد ،ساجد خان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل سی کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں