شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں فراز اسلم نامی شہری کوملزم وقار الحسن کی جانب سے کاروباری لین دین کے دوران 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا۔ جو بعد میں ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔