سابقہ رنجش ،ماں بیٹوں کو بدترین تشدد کانشانہ بنادیا

سابقہ رنجش ،ماں بیٹوں کو بدترین تشدد کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ماں بیٹوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے چک نمبر 203رب میں رضوان علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور والدہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملز م سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوگئے اور ماں بیٹوں کو قابو کرکے ملز موں کی جانب سے بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیااور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں