نورا فتیحی کا آڈیشن میں ناکامی پر موبائل توڑنے کا انکشاف
ممبئی (شوبزڈیسک ) مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے اپنی کامیابی کی کہانی اور بھارت میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ۔۔
کہ یَش راج فلمز کے ایک آڈیشن میں ناکامی کا سامنا کرتے ہوئے انہیں اس قدرصدمہ ہوا کہ انہوں نے غصے میں آکر اپنا موبائل توڑ دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے کئی دن لائنیں یاد کرنے میں لگائے لیکن جب مجھے جواب نہیں ملا تو میں نے اپنا موبائل غصے میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔نورا نے اس تجربے کو اپنے کیریئر میں ایک موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے وقت اور صبر کی اہمیت کو سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا وقت آتا ہے ، بس انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اگر ہم دروازوں کو زبردستی کھولنے کی کوشش کریں گے تو وہ فائدہ مند نہیں ہوگا۔