مسلح افراد کی گھر کے دروازے پر دستک ، فائرنگ ، خاتون زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں موجود خاتون کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر157رب کے رہائشی بلاول نے پولیس کوبتایا کہ اسکی بھابھی ثانیہ اکیلی گھر پر موجود تھی کہ اس دوران مسلح ملز موں کی جانب سے انکے دروازے پر دستک دی گئی اور اس دوران اسکی بھابھی نے دروازہ کھولا تو ملز موں نے اسکی بھابھی پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے لہولہان کردیااور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔