کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔۔
جہاں نوعمر بچوں سے پابندی کے باوجود مزدوری کروائی جا رہی تھی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کو تحویل میں لیکر مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔