ڈسکہ :نامعلوم افراد نے 30سالہ شخص کو اغوا کرلیا
ڈسکہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے 30سالہ شخص کو اغوا کرلیا ۔
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ شاہین ٹاؤن کے محمد سعید کا 30سالہ بھائی محمد لطیف جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے گھر سے باہر نکلا لیکن تاحال واپس نہ آیا ،ورثا کو شک ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ، سٹی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔