غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ بوگنی۔۔
میں پنجاب ہائی وے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسافر وین کو روکا جس کی تلاشی کے دوران عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر انتہائی خستہ حالت میں نصب پایا گیا۔ پولیس نے ڈرائیورگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔