پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے خلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں