چور گینگ گرفتار، کاربرآمد
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرید کے سے زرعی یونیورسٹی کی خاتون سائنسدان کی گاڑی چورلے کرفرارہو گئے ۔۔
خاتون کی شکایت پر مرید کے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں کار چور گینگ کو گرفتار کرکے کار برآمدکرکے خاتون سائنسدان کو واپس کردی ،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سعدیہ سلطانہ نجی بینک کے باہر گاڑی کھڑی کرکے بازار سے کچھ سودا سلف خریدنے گئی تھی۔