مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گلشن راوی کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب 25 سالہ نوجوان پارک میں جبکہ مزنگ اڈا کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔

دونوں کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئیں جن کی شناخت نہ ہو سکی ۔ اس کے علاوہ مزنگ کے علاقے ٹیمپل روڈ پر 64 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی متوفیہ کی شناخت حنیفاں بی بی کے نام سے ہوئی جو شادباغ کی رہائشی تھی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں