شہری سے آن لائن خریداری میں فراڈ

شہری سے آن لائن خریداری میں فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آن لائن شاپنگ کے دوران رقم وصول کرنے کے بعد شہری کو پارسل ارسال نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقے علامہ اقبال چوک کے رہائشی ناصر محمود نے پولیس کوبتایا کہ اس نے آن لائن خریداری کے دوران ملزمان کو پارسل کی رقم ادا کردی لیکن ملزمان نے پارسل ارسال کرنے کی بجائے اسکی رقم خوردبرد کرلی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں