سابقہ رنجش ، راہ جاتے ہوئے شہری پر تشدد، فائرنگ سے زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر راہ جاتے ہوئے شہری کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 129رب میں عبدالرحمن نامی شہری اپنے بھائی رضوان کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران ملز موں نے انہیں قابو کرلیااور سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ اسکے بھائی کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔