سابقہ دشمنی پر شہری کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ دشمنی پر شہری کو گھر میں  گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر شہری کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں محسن علی اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین میں شامل عباس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے مار مار کر ادھ موا کردیا۔ حالت ٖغیر ہونے پرملزم اسے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں