حبس بے جا میں رکھ کر شہری پر بدترین تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چکنمبر 508 گ ب کے رہائشی دلاور نذیر نے۔۔
پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیاگیااور حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔