سموگ :کریک ڈاؤن میں 18مقدمات درج ، 12گرفتار

سموگ :کریک ڈاؤن میں 18مقدمات درج ، 12گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 18 مقدمات درج کئے گئے اور 12 افراد گرفتار ہوئے۔۔

362 افراد کو ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 29 کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 7، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 266 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 2 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3644 ملزم گرفتار کئے گئے اور 3014 مقدمات درج کئے گئے ۔ 38290 افراد کو مجموعی طور پر 9 کروڑ ، 60 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے ۔ 6916 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1974، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30811 ، صنعتی سرگرمی کی 347 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1361، دیگر مقامات کی 327 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4865 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند جبکہ 02 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 8 لاکھ ، 35 ہزار 259 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،1 لاکھ 68 ہزار 467 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں