پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ،2 دکانیں سیل
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کرادیں۔
انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے جڑانوالہ روڈ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی،کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے 35، انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو40 ہزار روپے جرمانہ کیا۔