دھنوش اور ایشوریا کی باضابطہ طلاق ہوگئی

دھنوش اور ایشوریا کی باضابطہ طلاق ہوگئی

ممبئی(شوبزڈیسک)جنوبی بھارت کے معروف تامل اداکار وینکاٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش اور فلمساز ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی۔

 یاد رہے کہ 41 سالہ دھنوش کی ان دنوں ساؤتھ کی ایک اور اداکارہ نین تارا کے ساتھ قانونی جنگ بھی جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کی فیملی ویلفیئر کورٹ نے سابق جوڑے کی جانب سے یہ بتانے کے بعد کہ آپس میں مفاہمت ممکن نہیں، دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دیدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں