آئی پی ایل میں اتنے زیادہ افغان کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی:راشد خان

آئی پی ایل میں اتنے زیادہ افغان کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی:راشد خان

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کے سپنر راشد خان نے کہاہے کہ آئی پی ایل میں افغانستان کے اتنے زیادہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اوریہ افغانستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی خبر ہے ۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے ۔ یہ کھلاڑیوں کے لئے صرف آغاز ہے ، یہ دیکھنا اچھا ہے کہ وہ کس طرح اس جگہ میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنے لئے جگہ بنا رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کرکٹ ترقی کررہی ہے اور میں ان سب کو ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں