علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں اُنہیں آئس باتھ لیتے اور ساتھ ہی اس کے فائدے بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
علی ظفر نے ویڈیو میں آئس باتھ کے فائدے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آئس باتھ لینے کا جو احساس ہے یہ آپ کو دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اتنی چیزوں کا علاج ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ، اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی، سٹریس، اینزائٹی یا ڈپریشن ہے تو آپ کو آئس باتھ ضرور لینا چاہیے ۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ بالکل! آئس باتھ لیتے ہوئے جتنی ٹھنڈ لگے گی بندے کا ٹینشن کی طرف دھیان ہی نہیں جائے گا۔دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ اس طرح ڈپریشن دور کرتے کرتے نمونیا ہو جائے گا۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ لوگ آئس باتھ کیسے لے لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی لگنے لگ گئی۔