ڈیفنس: ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزم گرفتار

ڈیفنس: ون ویلنگ کرنے  والے 4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں عدنان ،طلحہ ،شمعون اور عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا۔۔

 ملزم گروپ بنا کر ڈیفنس کی شاہراہوں پر ون ویلنگ اور کرتب کر رہے تھے ،انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش بھی کی، موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں