ٹریفک حادثات میں خاتون ،رکشہ ڈرائیور جاں بحق
مصطفی آباد ( نامہ نگار ) ٹریفک حادثات میں 60 سالہ خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ،تفصیل کے مطابق محلہ نیواں تھ کا رہائشی زاہد قصور سے رکشہ پر سبزی لے کر آرہا تھا ۔۔
کہ چارہ منڈی سکول کے قریب پیچھے سے آنے والہ تیز رفتار مزداڈالے نے رکشہ کوکچل دیا ،جس کے نتیجہ محمد زاہد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ،پولیس نے مزدا ڈالے کے ڈرائیورکو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا ،علاوہ ازیں کھڈیاں کی رہائشی خاتون سرور بی بی امام بار گاہ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے لاہور آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکر جان کی بازی ہارگئی، جبکہ ڈرائیورکار سمیت فرار ہوگیا ۔