دن دہاڑے ڈاکہ،فائرنگ،2ڈاکوؤں سمیت 4افرادزخمی

دن دہاڑے ڈاکہ،فائرنگ،2ڈاکوؤں سمیت 4افرادزخمی

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ کوٹ رادھاکشن میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ،ظفرکے گاؤں کے قریب ڈاکوؤں نے سیل مین کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔۔۔

مزاحمت پر شہریوں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی، جبکہ 2 ڈاکو بھی زخمی ہوگئے ،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت افضل اور شہباز کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شہریوں اور ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں