دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، گولی لگنے سے راہگیر زخمی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، گولی لگنے سے راہگیر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمدی چوک میں ناشتہ پوائنٹ پر دو مخالف گروپوں میں تلخ کلامی کے۔۔۔
بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی بعد ازاں ملزمان نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر قریب سے گزرتا راہگیر مقصود گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والی ملزمان شانی اور اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔