حادثات ،2 موٹرسائیکل سواروں سمیت 3 جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثات میں 2 موٹرسائیکل سواروں سمیت 3 جاں بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق پہلا حادثہ تھانہ دھرم پورہ کی حدود میں پیش آیاجہاں یوٹرن لیتا موٹر سائیکل سوار لوڈر رکشہ کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔۔۔
جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔دوسرا حادثہ نواں کوٹ کی حدود میں پیش آیا،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اعجاز سلپ ہوکر ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں سپیڈو بس کا کنڈکٹر اختر علی بس کے نیچے آ کردم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق اختر بس کے نیچے بولٹ ٹائٹ کر رہا تھا کہ ڈرائیور نے مرمتی کام کے دوران اچانک بس چلا دی۔ علاوہ ازیں کاہنہ میں آئل ٹینکر الٹنے سے فیروز روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔