موترہ :مختلف واقعات میں نوجوان اور لڑکی اغوا

موترہ :مختلف واقعات  میں نوجوان اور لڑکی اغوا

موترہ ،ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )مختلف واقعات میں نوجوان اور جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ۔

تھانہ موترہ کے علاقہ علی ٹاؤن موترہ کی شمع کی بیٹی گھرسے باہرگئی توواپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کی معلوم ہواکہ اس کی بیٹی کو علی رضا اور ایک نامعلوم اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ تھانہ موترہ کے علاقہ اوچیاں کھرولیاں کے ریاض کے بیٹے کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں